ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت ESMAنافذ کرے ، ملازمین جیل جانے کیلئے تیار : چندر شیکھر 

حکومت ESMAنافذ کرے ، ملازمین جیل جانے کیلئے تیار : چندر شیکھر 

Mon, 14 Dec 2020 11:12:49    S.O. News Service

بنگلورو ، 14؍ دسمبر (ایس او نیوز) ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹ ملازمین کے خلاف اگر حکومت (Essential Services Maintenance Act (ESMA) (ایسما ، لازمی خدمات برقراری قانون) نافذ کرے گی تو 1.30 لاکھ ملازمین اور ان کے کنبہ کے تمام افراد جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔

کرناٹک راجیہ رعیت سنگھا اور ٹرانسپورٹ ملازمین انجمنوں کے اتحاد کے اعزازی صدر کو ڈی ہلی چندر شیکھر نے آج حکومت کو یہ چیلنج  دیا ہے۔ شہر کے فریڈم پارک میں جاری ہڑتال سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین کو صرف آدھی مزدوری دے کر کام کرایا جارہا ہے ۔ آپ ملازمین کے خلاف چھوٹی چھوٹی بات پر قانونی کارروائی کرتے  ہیں، تنخواہ کاٹتے ہیں۔ غیر ضروری طور پر ایذا  دیتے ہیں۔ یہ تمام باتیں برداشت کرتے ہوئے کئی سالوں سے ملازمین کام کررہے ہیں۔ وہ اگر انصاف پوچھتے ہیں حکومت کا سخت رویہ دکھایا جاتا ہے۔ عوام کو بھی ان ملازمین کی حمایت کرنی چاہئے۔ ان کی مشکلات کو سمجھنا چاہئے۔ آپ کو معمولی پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس کو آپ برداشت کر لیں۔ آڈھی مزدوری پر کام کرنے والے  ملازمین سے عوام ناراضگی ظاہر نہ کریں بلکہ حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہرکریں۔ 

کوڈی ہلی چندر شیکھر نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی ہمارے خلاف قابل اعتراض باتیں کرتے ہیں۔ آپ میں ہمت ہے تو ہمارے خلاف جو الزامات لگارہے  ہیں اس  دستاویزی  ثبوت جاری کریں۔ ملازمین کی ہڑتال کو ناکام کرنے کیلئ ےاس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ملازمی کے منصفانہ طور پر یہ مطالبات پورے کرنا چاہئے۔ 


Share: